علیمہ خانم کے معاملے پر جے آئی ٹی نہیں بن سکتی ،شفقت محمود

 علیمہ خانم کے معاملے پر  جے آئی ٹی نہیں بن سکتی ،شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ علیمہ خانم کے معاملے پر جے آئی ٹی نہیں بن سکتی، اب تک جتنی بھی جے آئی ٹیز بنائی گئیں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ،اپنے سٹاف رپورٹر سے ،کرائم سیل) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ علیمہ خانم کے معاملے پر جے آئی ٹی نہیں بن سکتی، اب تک جتنی بھی جے آئی ٹیز بنائی گئیں وہ سب عدالتی احکامات پر بنی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں کہا کہ اگر کوئی علیمہ خانم کے ایشو پر جے آئی ٹی بنوانا چاہتا ہے تو عدالت میں درخواست دے ۔ بجلی گیس اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا اس اضافے سے غریب آدمی متاثر نہیں ہوگا ۔ انہوں نے این سی اے کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا معاملہ جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرائی ۔بعد ازاں آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام الحمراہال میںافکار تازہ Think fest کے موضوع پرمنعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ وفاقی حکومت اٹھارویں ترمیم کے خلاف نہیں ہے لیکن تعلیمی نصاب اور اعلیٰ تعلیم وفاق کے پاس ہونی چاہیے ،یکساں نظام تعلیم قوم کی ضرورت ہے ،ملک بھر کے تعلیمی نظام میں ایک ہی نصاب ہونا چاہیے ،مدرسوں اور دوسرے تعلیمی اداروں میں یکسانیت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،دوکروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں جن کوتعلیمی اداروں میں لانا حکومت کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ،لیپ ٹاپ سکیم سیاست کی نظر ہوئی ہے ۔بعد ازاں انہو ں نے پیغام پاکستان کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ شفقت محمود

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں