میرا دورہ سرینگر خوفناک اور بھیانک تھا:امریکی خاتون عہدیدار

میرا دورہ سرینگر خوفناک اور بھیانک تھا:امریکی خاتون عہدیدار

کشمیری نژاد امریکی عہدیدار نے اپنے سرینگر کے حالیہ نجی دورے کو بھیانک اور خوفناک قرار دیا ،

نیویارک (اے پی پی) کشمیری نژاد امریکی عہدیدار نے اپنے سرینگر کے حالیہ نجی دورے کو بھیانک اور خوفناک قرار دیا ،"واشنگٹن ڈی سی میں فیڈرل پراسیکیوٹر کی حیثیت سے کام کر نے والی مونا صدف نے واشنگٹن پوسٹ میں لکھا کہ 5 سے 16 اگست تک اپنے آبائی شہر سری نگرکا دورہ کیا۔ اس دوران بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں اور ان کے بچوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر غصہ آیا اور مایوسی ہوئی،جونہی سری نگر کے ایئر پورٹ سے باہر آئی تو فوج نے میر امحاصرہ کرلیا،میرے بچوں نے ایسے سوالات پوچھے جن کا جواب دینے کے لئے میں تیار نہ تھی۔ ہم اپنے گھروں سے باہر کیوں نہیں جا سکتے ؟ ہم باہر کیوں نہیں پھر سکتے ؟ کیا فوجی ہم پر گولی چلائے گا؟ کیا یہی وجہ ہے کہ وہ لمبی بندوقیں لیے پھر رہے ہیں؟ میں نے فوجی افسران کوایک بوڑھے کے اوپر کھڑے د یکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں