سیاست میں آنے کا دل بہت چاہتا ہے

سیاست میں آنے کا دل بہت چاہتا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے سیاست میں آنے کو دل بہت چاہتا ہے

لاہور(دنیا مانیٹرنگ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے سیاست میں آنے کو دل بہت چاہتا ہے اور کافی پیشکش بھی آتی ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا فی الحال فاؤنڈیشن کے تحت کام کررہا ہوں اور وہ کام کرنا چاہتا ہوں جو ایک سیاستدان کی ذمہ داری ہے ۔ ملک سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ، کسی کے بھی حوالے سے کیا اچھا ہے اس پر بات کرنی چاہیے ، عدالتوں کو فیصلے کرنے دیں، آپ اپنی حکومت کریں اور اپنی کارکردگی دکھائیں، باتیں بہت ہوگئیں لیکن اس وقت بے روزگاری اور تعلیم کے مسائل پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ جو خواب لوگوں کو دکھائے گئے ان پر کام ہونا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں