فرٹیلائزر کمپنی یوریا قیمت میں اضافہ واپس لے ،وزیر صنعت

فرٹیلائزر کمپنی یوریا قیمت میں اضافہ واپس لے ،وزیر صنعت

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کھاد کمپنی کی جانب سے سرسبز یوریا کی قیمت میں یکطرفہ اضافے کا سخت نوٹس لے لیا ۔

ترجمان وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فرٹیلائزر کمپنی نے قیمت میں یکطرفہ 561 روپے فی بوری کا اضافہ کر دیا ،فرٹیلائزر کمپنی یکطرفہ اضافہ واپس لے ۔انہوں نے کہا کہ فرٹیلائزر کمپنی سرسبز یوریا کی قیمت میں اچانک اضافے کا ٹھوس جواز فراہم کرے ، حالیہ دنوں میں فرٹیلائزر انڈسٹری  کے لیے گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر سرسبز یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول اور بلا جواز ہے ، ٹھوس جواز فراہم کرنے میں ناکامی پر وزارت متعلقہ قوانین کے تحت قیمتوں کا تعین کرے گی۔ یوریا کھاد پر ناجائز منافع کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں