ایف بی آر کارجسٹریشن نہ کرانیوالے دکانداروں کو جرمانے کرنیکا فیصلہ

ایف بی آر کارجسٹریشن نہ کرانیوالے دکانداروں کو جرمانے کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تاجردوست سکیم کے تحت ایف بی آر نے تعاون نہ کرنے پر دکانداروں کی ازخود رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق ملک بھر میں کروڑوں تاجر ایک روپیہ بھی براہ راست ٹیکس ادا نہیں کرتے ۔

تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے ملک بھر میں سروے کئے جائیں گے ۔رجسٹریشن نہ کروانے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے ۔رجسٹریشن میں جتنی تاخیر اتنا بھاری جرمانہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق کروڑوں تاجر ٹیکس نیٹ ورک سے باہر ہیں۔ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم رجسٹریشن کی مہلت ختم ہو گئی ۔سکیم کے تحت تاجروں کو خود رجسٹریشن کروانے کا موقع دیا گیا تھا۔ایف بی آر نے تاجر دوست سکیم کے تحت رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ایف بی آر کی جانب سے رجسٹریشن کی چیکنگ اور موقع پر رجسٹریشن کرنے والی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،خصوصی ٹیمیں متعلقہ شہروں میں فیلڈ وزٹ کریں گی۔تاجروں کو رجسٹریشن کے ذریعے انتہائی کم ٹیکس جمع کروا کر ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کی پیشکش کی گئی تھی۔تاجروں نے رجسٹریشن اور ٹیکس نیٹ ورک میں آنے کے خوف سے رجسٹریشن نہ کروانے کا فیصلہ کر رکھا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں