افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی،ثبوت موجود:وزیر دفاع

افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی،ثبوت موجود:وزیر دفاع

اسلام آباد (نامہ نگار،اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی، خون ریزی اور تباہی کیلئے استعمال ہو رہی ہے ، ہمارے پاس ثبوت ہیں ہمیں بھی حق پہنچتا ہے ہم جواب دیں ۔

 جمعہ کو  قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا میرے ایک بیان پر اسدقیصر نے ایوان میں تقریر کی ہے افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی ایکسپورٹ ہو رہی ہے اور اس بات کے بھی ثبوت ہیں کہ وہاں پر دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ہم دونوں (ممالک )اگر برادرانہ تعلقات میں رہنا چاہتے ہیں تو اس سے اچھی کوئی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا اگر دہشت گردی میں تیزی آئی ہے تو اپوزیشن کواس پر سیاست نہیں کرنی چاہئے یہ ہمارے شہیدوں کے خون کامعاملہ ہے ، دہشت گردی سے ہماری معیشت متاثر ہو رہی ہے ، اگر یہ دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی ہے ۔ہم یہی کہیں گے دہشت گردی کے پیچھے یہ لوگ ہیں، طالبان کے ساتھ ان کے روابط ہیں اور یہ تحریک طالبان کے 6 ہزار لوگوں کو ادھر لے کر آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں