عدلیہ پر گندے کپڑے لٹکانے والے لیکچر مت دیں: عظمیٰ بخاری

عدلیہ پر گندے کپڑے لٹکانے والے لیکچر مت دیں: عظمیٰ بخاری

لاہور (سیاسی رپورٹر سے ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے ہمیں لیکچر مت دیں۔بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 126دن کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والی جماعت کو بھی عدلیہ کی تکریم یاد آگئی۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے ، آپ کے لیڈر اور ان کی اہلیہ قیمتی تحائف چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں، ہم نے ان کو نہیں کہا تھا گراف کی گھڑیاں اور ہیرے کے  نیکلس چوری کریں، قیمتی گھڑیاں اور نیکلس قوم کی ملکیت ہیں کسی کے باپ دادا کی ملکیت نہیں تھیں۔ا نہوں نے کہا کہ ججز کے پوسٹرز پر جوتے مارنے ، ان کے خلاف گھٹیا مہم چلانے والے اب عدلیہ کا احترام ہمیں سکھائیں گے ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیف جسٹس کے خلاف جھوٹے ریفرنس دائر کرنے والے عدلیہ کے مامے چاچے بن رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں