نواز شریف اور مریم شہباز شریف کا دھڑن تختہ چاہتے ہیں،بیرسٹر سیف

نواز شریف اور مریم شہباز شریف کا  دھڑن تختہ چاہتے ہیں،بیرسٹر سیف

پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم شہباز شریف کا دھڑن تختہ چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کا فیصلہ اندرونی کشمکش کی غمازی کرتا ہے ،مریم نواز شہباز شریف سے اس قسم کے انہونی فیصلے کرواکر اس کے اقتدار کا خاتمہ چاہتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے میں بھی نواز شریف اور انکی صاحبزادی راج کماری کی چھاپ واضح نظر آتی ہے جسکی وجہ سے عنقریب مسلم لیگ ن کے اندر اقتدار کی لڑائی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے ۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کی ایک قبول سیاسی جماعت کے بارے میں کوئی ذی عقل شخص اس قسم کی بیان بازی اور فیصلہ نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو عمران فوبیا ہوگیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں