تھرپارکر :صحرا میں کھجور کی کاشت کا تجربہ کامیاب

تھرپارکر :صحرا میں کھجور کی کاشت کا تجربہ کامیاب

کراچی(آئی این پی)کراچی کے نوجوانوں کی تگ ودو کے نتیجے میں تھرپار کرکے لق ودق اوربے آب وگیاہ صحرامیں عجوہ، مضافاتی اوراصیل کھجورکی کاشت کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔

ڈیپلو،کلوئی اورڈاہلی کی تحصیلوں میں500کی تعدادمیں لگائے جانے والے درختوں میں سے 200 پرپھل آچکا ہے۔ تھرپار کرکے مقامی ہاریوں کی خوشحالی کیلئے کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی جانب سے تجرباتی طوپرمیلوں پھیلے صحرامیں زیرزمین پانی سے مختلف اقسام کی کھجوروں کی کاشت کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔تجربے کی کامیابی سے صحرائے تھر کی زراعت میں انقلاب آسکتا ہے ۔ صحرائے تھرمیں کھجورکا درخت نہیں پایا جاتا، آج سے 6 برس قبل تھرمیں کراچی کی سماجی تنظیم کی جانب سے کھجور کی تجرباتی کاشت کا آغازکیا گیا اور پنجاب ،خیرپوراورڈیرہ اسماعیل خان سے کھجورکے پودے منگوا کرتھرکی مختلف تحصیلوں میں لگائے گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں