ملزمان کا گھر میں گھس کر خواتین پربدترین تشدد ،2زخمی

 ملزمان کا گھر میں گھس کر خواتین پربدترین تشدد ،2زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملزمان نے گھر میں گھس کر خالہ بھانجی کو قابو کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اعظم آباد کی رہائشی صائمہ نامی خاتون نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنی خالہ اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران مخالفین نے سابقہ رنجش کی بناء پر ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر میں موجود خواتین کو قابو کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 2خواتین زخمی ہوگئیں، ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ، ملزمان کے تشدد کے دوران خاتون کپڑے پھٹنے سے نیم برہنہ ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں