ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ

ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہو گیا۔

سرکردہ بک میکرز کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد کرپٹو کے حامی صدارتی امیدوار ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں جس سے سرمایہ کاروں میں اس سال بٹ کوائن کے ریکارڈ بلندی پر پہنچنے کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔پیر کو کرپٹو کرنسی کی قیمت دو ہفتے کی بلند ترین سطح 63 ہزار ڈالر سے بڑھ گئی۔ قبل ازیں رواں ماہ کرپٹو کرنسی 53 ہزار ڈالر کی کم ترین قیمت پر تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں