قاتلانہ حملے میں کان کا حصہ کٹ گیا، نیچے گرنے سے بازو میں چوٹیں آئیں:ٹرمپ

قاتلانہ حملے میں کان کا حصہ  کٹ گیا، نیچے گرنے سے بازو  میں چوٹیں آئیں:ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فائرنگ سے کان کا حصہ کٹ گیا جبکہ حملے کے بعد زمین پر گرنے سے ان کے بازو میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ریلی کے دوران کی گئی فائرنگ میں کان کا حصہ کٹ گیا، امریکی سکیورٹی اہلکار جب تحفظ کے لیے آئے تو ٹکر سے میرے جوتے اترگئے ، زمین پر گرنے سے بازو میں شدید چوٹیں آئیں۔سابق صدر نے کہا کہ فائرنگ کے بعد ریلی کے مجمع سے بات جاری رکھنا چاہتا تھا لیکن مجبوراً جانا پڑا، سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آورکو ایک گولی مار کر ختم کردیا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ریلی کے شرکا پرسکون رہے اس پر ان کو سراہتا ہوں، بہت اچھے لوگ ہیں، فائرنگ میں ہلاک ریپبلکن حامی شخص کی آخری رسومات میں شرکت کروں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں