چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی کو ترقی دی جائے، میاں کاشف

چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی کو ترقی دی جائے، میاں کاشف

لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

منگل کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی، تعلیم، صحت، زراعت کے شعبوں میں مسائل کا سامنا ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان شعبوں کو یکسر جدید اور ان میں کارکردگی، رسائی اور خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف توانائی کی دائمی قلت کو دور کیا جا سکتا ہے بلکہ فوسل فیول پر انحصار کم بھی کیا جا سکتا ہے۔ شمسی، ہوا اور پن بجلی میں سرمایہ کاری کر کے پائیدار اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈز سے مریضوں کے علاج، معیار اور انتظام کو آسان اور بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں