آئی سی سی کی مشاورت سے چیمپئنز ٹرافی کا حتمی بجٹ فائنل

آئی سی سی کی مشاورت سے چیمپئنز ٹرافی کا حتمی بجٹ فائنل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے آئی سی سی کی مشاورت سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی ہے ،آئی سی سی چیف فنانس آفیسر انکر کھنہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ایف او جاوید مرتضیٰ نے یہ بجٹ تیارکیاہے ۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں 19س جولائی سے آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز شروع ہورہی ہیں، جس میں پی سی بی سربراہ محسن نقوی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے اٹھارہ جولائی کو روانہ ہوں گے ۔اس اجلاس میں 22 جولائی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی، اس روز صرف بجٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ہائی برڈ ماڈل سمیت کوئی دوسرا فارمولا ایجنڈے میں نہیں رکھا گیا، اس کے ساتھ کوئی اضافی بجٹ یا ہنگامی بجٹ پر بھی بات نہیں ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کے وفد کی اکتوبر میں پاکستان آمد متوقع ہے ، اب تک تین مختلف وفود چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات دیکھنے کیلئے پاکستان آچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں