دنیا کے سب سے بڑے پھل کٹھل کی سندھ میں کاشت جاری

دنیا کے سب سے بڑے پھل  کٹھل کی سندھ میں کاشت جاری

کراچی(مانیٹرنگ)بے شمار خوبیوں کا حامل پھل ‘کٹھل’ جسے انگریزی میں ‘جیک فروٹ’ بھی کہا جاتا ہے اسے سبزی کے طور پر پکا کر بھی کھایا جاتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ پھل ٹنڈو جام اور ٹنڈو الہ یار میں بڑے پیمانے پر کاشت کیا جارہا ہے جس سے کاشت کاروں کو بہترین منافع حاصل ہورہا ہے ۔کٹھل کا وزن دو کلو سے 35 یا 40 کلو گرام تک ہوتا ہے ، کیلشیم اور غذائیت سے بھرپور یہ پھل بازاروں میں مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں