چینی کمپنیوں کے اشتراک سے سولر ای بائیکس لانیکی تیاری

چینی کمپنیوں کے اشتراک سے سولر ای بائیکس لانیکی تیاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی اور پاکستانی کمپنیاں پاکستان میں ماحول دوست سولر ای بائک متعارف کرانے کیلئے ابتدائی تعاون کے معاہدے پر پہنچ گئی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں الیکٹرک اسکوٹر برانڈ ‘روڈ کنگ’ اور شمسی توانائی سے چلنے والے اسکوٹرز میں مہارت رکھنے والا چین میں قائم ایک اسٹارٹ اپ AGAO سولر موبلٹی کے مابین معاہدہ ہوگیا ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق دونوں فریقین نے پاکستان میں مقامی نقل و حمل کی مارکیٹ کی طلب، مصنوعات کی ترقی کے رجحانات اور تعاون کے مخصوص طریقوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔کمپنی نے کہا کہ سولر اسکوٹر، سولر پینلز سے لیس، اسکوٹر کی بیٹری کو چارج کرنے کیلئے شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہیں، روایتی چارجنگ طریقوں کی ضرورت کو کم کرتے ہیں۔چینی کمپنی نے روڈ کنگ کو تکنیکی مدد، پروڈکٹ کو بہتر بنانے اور سولر ای بائیکس کیلئے مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں