ویمنز کرکٹرز کو پاکستان کی مینز ٹیم جیسی سہولتیں نہیں ملتیں ،ہیڈ کوچ محمد وسیم کا شکوہ

 ویمنز کرکٹرز کو پاکستان کی  مینز ٹیم جیسی سہولتیں نہیں  ملتیں ،ہیڈ کوچ محمد وسیم کا شکوہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے ویمنز کھلاڑیوں کو ملنے والی سہولتوں پر سوالات اٹھا دئیے اور ان کے مطالبات کے حق میں بول پڑے ۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔۔

 محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ماضی میں ویمنز کرکٹ پر کام ہی نہیں ہوا،ویمنز کرکٹرز کو پاکستان کی مینز ٹیم جیسی سہولتیں نہیں ملتیں ،ویمنز کھلاڑیوں سے سب اسی طرح کے نتائج چاہتے ہیں جیسے پاکستان مینز ٹیم سے امید لگاتے ہیں تو پھر ویمنز ٹیم پر انویسٹ بھی ایسا ہی کیا جانا چاہئے ۔ویمنز کرکٹ کو مینز کرکٹ کی برابری پر لانا ہوگا،چاہے وہ معاوضے کی صورت میں ہو یا سہولتوں کی شکل میں ہوں۔ ویمنز کرکٹ کا ڈومیسٹک سٹرکچر مضبوط بنانا ہوگا،ڈومیسٹک سطح پر نمبر آف میچز بڑھانے ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں