’’بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو سری لنکا چیمپئنز ٹرافی کا حصہ ‘‘

’’بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی تو سری لنکا چیمپئنز ٹرافی کا حصہ ‘‘

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان آئندہ سال فروری 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے شوپیس ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے ، میزبان ٹیم کے علاوہ ون ڈے کی ٹاپ سات ٹیمیں آئی سی سی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔۔

تاہم اب تک بھارتی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنی شرکت کنفرم نہیں کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرتی ہے تو پھر اس کی جگہ سری لنکا کو ایونٹ میں شامل کیا جائے گا اور وہ بھارتی ٹیم کی جگہ لے گی۔ 2002 کی چیمپئن سائیڈ 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل کے گروپ مرحلے میں 9ویں نمبر پر تھی جس کی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی کی ٹیموں میں جگہ نہیں بنا پائی، یہ پہلا موقع ہے کہ سری لنکا ٹیم ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی نہیں کر پائی۔ رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اس ٹورنامنٹ کو سری لنکا یا یو اے ای منعقد کرنے کی درخواست کرسکتا ہے جیسا کہ ایشیا کپ 2023 ایڈیشن کیلئے تجویز کیا گیا تھا تاہم ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنیوالے ایک ہائبرڈ ماڈل کو قبول کیا تھا تاہم چیمپئنز ٹرافی کے تناظر میں ایسا ہونا مشکل ہے اوربھارت کو ایونٹ سے محروم ہونا پڑجائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں