پاکستانی عوام نے دہشتگردی سے بہت نقصان اٹھایا :امریکا

پاکستانی عوام نے دہشتگردی سے بہت نقصان اٹھایا :امریکا

واشنگٹن (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہاپاکستانی عوام نے دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھایا ہے ،دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے ۔

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا تھا پاکستان اب بھی ہمارا قریبی اتحادی ہے ،امریکا کئی معاملات میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ۔ امریکا پاکستان کی معیشت بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے ، طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرحدیں دہشت گر دی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں پاکستان کیساتھ ہمارا مشترکہ مفاد ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں