60ہزار سلائسز سے دنیا کی سب سے بڑی پیزاپارٹی کا ریکارڈ

60ہزار سلائسز سے دنیا کی سب سے بڑی پیزاپارٹی کا ریکارڈ

نیویارک(نیٹ نیوز)پرنسز کروزز نے اپنے بیڑے پر متعدد جگہوں پر سب سے بڑی پیزا پارٹی کی میزبانی کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

کروز لائن کی پوری ٹیم شیف ٹونی جیمیگانی آف ٹونی پیزا نیپولیٹانا سان فرانسسکو کے ساتھ شامل ہوگئی تاکہ یہ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کیلئے پرنسس کے فلیٹ پر موجود تمام افراد کو پیزا مہیا کیا جاسکے ۔ر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا تعین کرنے والے آفیشل نے اسکی تصدیق کی کہ 60 ہزار سے زیادہ سلائسز پورے کروز لائن پر مہیا کئے گئے ۔ کروز لائن پرنسس پر موجود فوڈ سروس ٹیم نے 6512 پونڈ میدہ، 3417 پونڈ آٹا،1393 پونڈمرچ مصالحہ لگا ہوا گوشت اور2323 پونڈ پنیر کا استعمال کیا ۔ریکارڈ ساز ایونٹ میں 13 بار کے عالمی پیزا چیمپئن مشہور پیزا شیف ٹونی جیمیگنانی کے ساتھ کروز لائن کی شراکت داری کا جشن بھی بھرپور اندازمیں منایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں