موٹاپے کا علاج کرنے کیلئے ایس ایچ 2بی1نامی جین دریافت

موٹاپے کا علاج کرنے کیلئے ایس ایچ 2بی1نامی جین دریافت

میامی (نیٹ نیوز)محققین نے ایک ایسے جین کی نشان دہی کی ہے جو غذا کی کھپت اور توانائی کے خرچ کو قابو کرنے میں اہم کردار رکھتا ہے ۔

 ایس ایچ 2 بی 1 نامی جین میں ہونے والے تغیرات کا تعلق موٹاپے ، ٹائپ 2 ذیا بیطس اور جگر کے مرض سے متعلقہ میٹابولک مسائل سے ہوتا ہے ۔یوایم میڈیکل سکول میامی میں کی جانے والی تحقیق میں لائینگیو روئی اور ان کی ٹیم نے دماغ کے اندر اس حصے کی نشان دہی کی، جہاں یہ جین سرگرم ہوتا ہے اوربلڈ پریشر اور مائع کے توازن کو قابو کرنے میں شامل ہوتا ہے ۔ ایس ایچ 2 بی ون کے فنکشن میں بہتری ممکنہ طور پر موجودہ ادویات کے نقصانات کے بغیر موٹاپے کا بہتر علاج فراہم کر سکتا ہے ۔لائینگیو روئی کا کہنا تھا کہ یہ جین غذا کی کھپت اور توانائی کا خرچ کنٹرول کرتا ہے ،موٹاپا زیادہ کھانا کھاکر اور ایکٹو نہ رہ کرچکنائی جمع کرنے ہوتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں