قصور:زمین کے تنازع پر فائرنگ ،1شخص قتل،ملزم فرار

قصور:زمین کے تنازع پر فائرنگ ،1شخص قتل،ملزم فرار

قصور(نمائندہ دنیا)شہرکے نواح میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیاگیا۔۔۔

 تفصیل کے مطابق ہری ہر کے رہائشی عبدالباسط نے پولیس تھانہ صدر کو بتایا کہ میرا والد محمدشفیق اور چچا محمدحفیظ اپنے گھر میں موجود تھے کہ محمداسماعیل اور اس کی بیوی حبیبہ بی بی آئے اور حبیبہ بی بی نے کہا کہ ان کو جگہ مانگنے کا مزہ چکھا دو تو اسماعیل نے فائرنگ کرکے میرے والد محمدشفیق کو قتل کردیااوردونوں فرارہوگئے ، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں