کترینہ کیف امیدسے نہیں ہیں شوہر کا بھری محفل میں اعلان

کترینہ کیف امیدسے نہیں ہیں  شوہر کا بھری محفل میں اعلان

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اوراداکارہ وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

۔شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے افواہیں شروع ہوئیں تاہم اس وقت اداکارہ یا وکی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تو یہ افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔ اب ایک بار پھر کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنی ہیں ۔ اس بار وکی کوشل نے ایک فلم کی پرو موش تقریب میں باقاعدہ اعلا ن کیا کہ اس قسم کی کوئی خبر سچ نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں