اکشے کمارکااصل نام ’’راجیوبھاٹیہ‘‘،4سال میں 9فلمیں فلاپ

اکشے کمارکااصل نام ’’راجیوبھاٹیہ‘‘،4سال میں 9فلمیں فلاپ

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکاراکشے کمار کا اصل نام راجیو بھاٹیہ ہے اور گزشتہ 4سال میں ان کی 9فلمیں فلاپ ہوچکی ہیں ۔

اداکار نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی پہلی فلم ’’آج‘‘ کی شوٹنگ کے دوران نام تبدیل کیا اور انہوں نے فلمی ہیرو کمار گورو سے متاثر ہو کر اپنا نام تبدیل کیا جن کا فلم کے کردار میں نام اکشے تھا ،میرااصل نام راجیوبھاٹیہ ہے ۔دوسری طرف اکشے کمار کی فلاپ فلموں کی تعداد بڑھنے لگی، 4 سال کے دوران ان کی ناکام فلموں کی تعداد اب 9 ہو گئی ہے ۔ حال ہی میں اکشے کمار اور رادھیکا مدن کی نئی فلم ریلیز ہوئی، بڑے بجٹ اور بڑے ناموں کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ اکشے کمار کی آخری ہٹ فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی سوریا ونشی تھی جس کے بعد ان کے فلموں کے فلاپ ہونے کا سلسلہ شروع ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں