سارہ علی خان نے پاکستانی ڈیزائنر کا کریڈٹ اپنے سٹائلسٹ کو دے دیا

سارہ علی خان نے پاکستانی ڈیزائنر کا کریڈٹ اپنے سٹائلسٹ کو دے دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے چالاکی کرتے ہوئے اپنے ملبوسات کے پاکستانی ڈیزائنر کو کریڈٹ نہیں دیا۔

مکیش امبانی کے بیٹے اننت اور رادھیکا کی شادی میں سارہ علی خان نے پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کے ملبوسات کا انتخاب کیا اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کیں۔بھارتی اداکارہ نے اپنے میک اپ آرٹسٹ، سٹائلسٹ اور دیگر معلومات تو شیئر کی لیکن پاکستانی ڈیزائنر کا نام نہیں لکھا بلکہ اپنے لباس کا کریڈٹ بھی سٹائلسٹ کو دے دیا۔ جس پر انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامناہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں