جلد شادی یا خودکشی ،عائشہ عمر کامبہم پیغام ،مداح پریشان

جلد شادی یا خودکشی ،عائشہ عمر کامبہم پیغام ،مداح پریشان

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

عائشہ عمر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سلیولیس شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ کھلی زلفوں اور معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ کسی گہری سوچ میں گم دکھائی دے رہی ہیں۔پوسٹ کے طویل کیپشن میں عائشہ نے مبہم الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ تاحال معلوم نہیں لیکن وہ دن قریب ہے جس دن میں کروں گی، لیکن ابھی فی الحال میں ہر روز بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، بہتر ہونے کیلئے اور بہتر محسوس کرنے کیلئے ۔انہوں نے لکھا کہ یہاں میں نے بہت سی چیزوں کو محسوس کیا جو میری مسکراہٹ کی وجہ بنیں اور سب کچھ مسکراہٹ کیساتھ ہو رہا ہے ۔اداکارہ کے مبہم پیغام پر سوشل میڈیا صارفین سمجھ رہے ہیں کہ وہ جلد شادی کریں گی یاخودکشی کرلیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں