پولیس نے رکول پریت سنگھ کے بھائی کو منشیات کیس میں دھرلیا

پولیس نے رکول پریت سنگھ کے بھائی کو منشیات کیس میں دھرلیا

حیدرآباددکن(شوبز ڈیسک)پولیس نے بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ کے بھائی امان پریت سنگھ کو منشیات کیس میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اس کیس میں پانچ افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ امان کا نام ان 13 افراد کی فہرست میں شامل ہے جو منشیات کا استعمال کرتے پائے گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ امان پریت سنگھ کو جلد عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ رکول کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ،جس میں ملزموں سے 199 گرام کوکین اور 10 موبائل فون برآمد ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں