عثمان مختارکی سینما انڈسٹری بحالی کیلئے ٹکٹ سستا کرنے کی تجویز

عثمان مختارکی سینما انڈسٹری بحالی کیلئے ٹکٹ سستا کرنے کی تجویز

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار عثمان مختار نے کہا ہے کہ ملک میں سینماؤں کی بحالی کیلئے فلموں کا ٹکٹ 300 روپے تک سستا کرنا پڑے گا۔

ایک ویب سائٹ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں فلموں کی کامیاب کمائی کے پیچھے عام عوام کا سینماؤں میں جاکر فلمیں دیکھنا ہے لیکن پاکستان میں الٹا سسٹم ہے ۔عثمان مختار کے مطابق پاکستان میں ہر کوئی سینماؤں کا 1200 روپے کا ٹکٹ برداشت نہیں کر سکتا، اس لئے عام عوام کی آسانی کیلئے ٹکٹ سستے کرنے پڑیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں سینماوں کی بحالی کیلئے ملٹی پلیکس یا ملٹی سکرینز سسٹمز بھی ختم کرکے سنگل سکرین سینما بنانے پڑیں گے۔عثمان مختار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سینماؤں کی بحالی کیلئے ملک میں فلم کا ٹکٹ 300 سے 400 روپے کرنا پڑے گا، کیوں کہ ہرکوئی 1200 کا ٹکٹ نہیں خرید سکتا اوریہی کرنا بہت ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں