مختلف مقامات سے 3نوجوان اغوا

مختلف مقامات سے 3نوجوان اغوا

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مختلف مقامات سے تین نوجوانوں کو اغواکر لیا گیا ، پولیس نے تینوں وارداتوں کے مقدمات درج کر کے مغوی نوجوانوں اور اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔۔۔

 تھانہ سٹی ا ے ڈویژن کے علاقہ محلہ آرائیانوالہ میں  26 سالہ نوجوان وقاص ، تھانہ سٹی اے ڈویژن کے ہی علاقہ محلہ احمد پورہ میں نوجوان وقار،28 سالہ آصف رضا کو بعض افراد نے اغواء کر لیا وہ لاہور کے علاقہ داتا دربار کا رہائشی ہے ، جہاں سے وہ اپنے سسرال کے ہاں آیا تھا ،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مغوی کے بھائی عاصم حامد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے علاقہ کے متعدد افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں