مضر صحت مشروبات تیار کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج

 مضر صحت مشروبات تیار کرنے  پر شہری کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیرمعیاری اور مضر صحت مشروبات تیار کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقے چکنمبر 253رب میں فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چیک کیاگیا جہاں غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کرتے ہوئے شہریوں کی قیمتی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جارہا تھا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں