گھر پر طیارہ تیارکرکے بیوی بچوں کیساتھ دنیا کی سیر شروع

گھر پر طیارہ تیارکرکے بیوی بچوں کیساتھ دنیا کی سیر شروع

ایسیکس(نیٹ نیوز)برطانیہ کے مکینیکل انجینئر اشوک السیری اپنے گھر پر طیارہ تیارکراپنی بیوی اور 2بیٹیوں کیساتھ دنیا کی سیر پر نکل پڑے ۔

پہلے تو وہ 1960 اور 1970 کی دہائی کے طیارے خریدنے پر غور کرتے رہے مگر یہ ارادہ ترک کرکے انہوں نے اپریل 2020میں گھر کے باغ میں ایک شیڈ کو تعمیر کیا اوراپناطیارہ بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ان کی اہلیہ نے کچھ چیزوں میں معاونت کی جبکہ ان کی بڑی بیٹی پرزوں سے پلاسٹک ہٹانے کا کام کرتی رہی ۔18ماہ میں تیار ہونیوالے طیارے کا نام انہوں نے اپنی چھوٹی بیٹی دیا کے نام پر رکھا اورجنوری 2022میں پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی ،اس کی تیاری پر 2لاکھ 3ہزار ڈالرخرچہ آیا،گزشتہ 2 برسوں کے دوران وہ اس طیارے پر اپنی فیملی کے ساتھ 300 سے زائد گھنٹوں تک پرواز کرچکے ہیں اور ناروے تک جا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں