ڈونلڈ ٹرمپ ہسپانوی خاتون کی شادی کروانے کے ذمہ دار قرار

ڈونلڈ ٹرمپ ہسپانوی خاتون کی شادی کروانے کے ذمہ دار قرار

واشنگٹن (نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر ایک ہسپانوی خاتون نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شادی کا کریڈٹ ان کے۔

 کاندھوں پر سجا دیا۔انہوں نے بتایا کہ کیسے ان کے شوہر ایک فنڈ ریزنگ کی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے اسے ساتھ لے گئے تھے ۔ اس ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے موجودہ شوہر پر ان سے شادی کیلئے دباؤ ڈالا اور کہا کہ اگر اس خاتون سے شادی نہ ہوئی تو تم ڈپریشن کا شکار ہو جاؤ گے ۔مس للچ نامی ایکس صارف کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی اس ملاقات کے ٹھیک 3 ہفتے بعد میری منگنی ہو گئی تھی۔خاتون نے اپنی پوسٹ میں مذکورہ ملاقات اور اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ’’کارنامے ‘‘کی خوب تعریفیں کی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں