تیزابیت کو ختم کرنے کے لئے کیلا اور خربوزہ تیزترین علاج

تیزابیت کو ختم کرنے کے لئے کیلا اور خربوزہ تیزترین علاج

لاہور(نیٹ نیوز)سینے میں جلن، الٹی یا ابکائی جیسی کیفیت زیادہ محسوس ہوناایسی علامات ہیں کہ آپ ایسیڈیٹی یعنی تیزابیت کا شکار ہوگئے ہیں ۔

ماہرین صحت کے مطابق اِن شکایات سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ڈاکٹر کے پاس جانے یا باہر سے ادویات لے کرکھانے سے بہترہے کہ یومیہ خوراک میں تھوڑی سی تبدیلی کرلی جائے ۔ کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے تیزابیت کی شکایت کو کم کیا جاسکتا ہے ۔ تیزابیت میں ادرک کااستعمال بہترین ہے ،ہرے پتوں کی سبزیاں روزکھانی چاہئیں ،جب بھی سینے میں جلن ہو تو ایک پیالہ ٹھنڈا دہی استعمال کریں،دہی میں کیلا یا خربوزہ شامل کرکے اس کی افادیت میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں،کیلا اور خربورہ الکائن پھل ہیں ،اس سے منٹوں میں آرام آجاتاہے جبکہ ناشتے میں جوکادلیہ تیزابیت کاشکارافراد کے لئے بہترین آپشن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں