علاج کیلئے ہسپتال آیا شخص 2 دن تک لفٹ میں پھنسا رہا

علاج کیلئے ہسپتال آیا شخص 2 دن تک لفٹ میں پھنسا رہا

ترواننت پورم(نیٹ نیوز)بھارت میں علاج کیلئے ہسپتال میں آنے والا شخص حیران کن طور پر دو روز تک لفٹ میں پھنسا رہا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم کے ہسپتال میں 59 سالہ شخص دو دن تک لفٹ میں پھنسا رہا اور کسی کو بھی اس کے بارے میں علم نہیں تھا۔پولیس کے مطابق الور کا رہائشی 59 سالہ رویندرن نائر ہفتے کے روز او پی بلاک کی لفٹ میں پھنسا،وہ ہسپتال میں کام کرنے والی اپنی اہلیہ کے ساتھ آیا تھا، اہلیہ نے ڈاکٹر سے گفتگو کرنے کے بعد ڈیوٹی جوائن کرلی اوررویندرن پہلی منزل پر جانے کیلئے لفٹ میں گئے اور بعد میں لفٹ نیچے آنے کے بعد نہیں کھلی، انہوں نے مدد کیلئے پکارا لیکن کوئی نہیں آیا، ان کا فون بھی بند ہوچکا تھا،ان کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی تاہم پیر کے روز لفٹ کوکھولا گیاتو تب وہ باہر نکلے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں