شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر کا حلف اٹھا لیا

شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی خاتون  مسلمان لارڈ چانسلر کا حلف اٹھا لیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرکا حلف اٹھا لیا۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔اس موقع پر شبانہ محمود نے کہا اس ذمہ داری سے آنے والی نسلوں کے لیے دروازے کھلیں گے ، میں پہلی لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہوں۔ شبانہ محمود نے قانون کی بین الاقوامی حکمرانی کے دفاع اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عہدکرتے کہا عدلیہ کو سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں