ابتدائی کائنات کے عظیم ستاروں کے ثبوت دریافت
لاہور(سپورٹس ڈیسک)کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ کائنات کے آغاز میں ایسے ستارے موجود تھے جو ہمارے سورج سے ہزاروں گنا بڑے تھے ؟ ایسے دیوہیکل، طاقتور اور چمکدار کہ جن کی روشنی نے اندھیری، نوخیز کائنات کو لمحاتی طور پر جگمگا دیا اور پھر وہ ہمیشہ کے لیے غائب ہو گئے ۔
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے جب اس کہکشاں کی گیس کا تجزیہ کیا تو سائنس دان چونک اٹھے ۔ یہاں نائٹروجن کی مقدار غیر معمولی طور پر زیادہ تھی جبکہ آکسیجن نسبتاً کم ۔تحقیقی ماڈلز کے مطابق یہ ستارے عام نہیں تھے ۔ اتنے بڑے ستارے شاید آج کی کائنات میں بن ہی نہیں سکتے ۔ ان کے مرکز میں ہیلیم جل کر کاربن بناتا، جو بعد میں بیرونی حصوں تک پہنچتا وہاں یہ کاربن ہائیڈروجن کے ساتھ مل کر بے تحاشا نائٹروجن پیدا کرتا، جو آہستہ آہستہ خلا میں پھیل جاتی۔ یہی نائٹروجن آج اربوں سال بعد بھی GS 3073 میں دیکھی جا سکتی ہے ، یہ ایک خاموش مگر مضبوط ثبوت ہے ۔