صنعتکاروں کا ڈیمرج ڈیٹنشن چارجز معاف کرنیکا مطالبہ

صنعتکاروں کا ڈیمرج  ڈیٹنشن چارجز معاف کرنیکا مطالبہ

کراچی (بزنس ڈیسک)سائٹ ایسوسی ایشن کے آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے خاتمے کا خیرمقدم کیا ہے ، تاہم انہوں نے وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری سے اپیل کی ہے کہ۔۔۔

 گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث بندرگاہوں پر برآمدی و درآمدی کنسائمنٹس تاخیر کا شکار ہونے اور اس کے نتیجے میں بندرگاہوں پر پھنسنے والے کنسائنمنٹس پر لگنے والے ڈیمریج، ڈیٹینشن چارجز کو فوری ختم کیا جائے کیونکہ اس کے برآمدی صنعتوں کے پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہوگا جس سے پیداواری سرگرمیاں سست روی کا شکار ہوسکتی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث بندرگاہوں پر سامان کی نقل و حمل مکمل طور پر معطل اور برآمدی و درآمدی کنسائنمنٹس بندرگاہوں پر پھنس کر رہ گئے جبکہ مال کی بروقت ترسیل نہ ہونے اور تاخیر کی وجہ سے ڈیمرج، ڈیٹینشن چارجز عائد کر دیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال ٹرانسپورٹرز نے کی تو کنسائمنٹس کی نقل و حمل میں تاخیر کے ذمہ دار بھی وہی ہیں کیونکہ اس تاخیر میں برآمدکنندگان اور درآمدکنندگان کا کوئی قصور نہیں، لہٰذا کنسائمنٹس پر لگائے گئے ڈیمرج، ڈیٹنشن چارجز معاف کیے جائیں تاکہ تاجر برادری کو ریلیف مل سکے اور وہ غیر ملکی خریداروں کو وعدے کے مطابق مال کی ڈیلیوری دے سکیں اور درآمدی خام مال صنعتوں کو ترسیل کرکے معمول کی پیداواری سرگرمیاں بحال ہوسکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں