ہربنس پورہ :اکیڈمی کے طلبہ نے 17سالہ ساتھی قتل کر دیا

 ہربنس پورہ :اکیڈمی کے طلبہ  نے 17سالہ ساتھی قتل کر دیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں اکیڈمی کے باہر تلخ کلامی پر ساتھی طلبہ نے 17 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔

پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے واقع اکیڈمی کے باہر لڑائی جھگڑے پر 17 سالہ طالبعلم عبداللہ کو ساتھی طلبہ نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران سینے میں آہنی راڈ مار کر اسے قتل کر دیا۔مقتول عبداللہ ٹریفک وارڈن کا بیٹا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملوث 5 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی اور مزید تحقیقات شروع کر دیں ۔ پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں