چوری و ڈکیتی کی 13وارداتیں،ڈاکوؤں نے 9شہریوں کو لوٹ لیا
غازی أٓباد میں عثمان 1لاکھ 55ہزار ،نولکھا میں دلشاد سوالاکھ نقدی سے محروم نوانکوٹ ،گارڈن ٹاؤن،مصری شاہ اور فیکٹری ایریا سے 4موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 13 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ،قیمتی موبائل فونز، موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے غازی أٓباد میں عثمان سے 1لاکھ 55ہزار روپے اور موبا ئل فون، گجرپورہ میں ذیشان سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں عمار سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں دلشاد سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں رزاق سے 1 لاکھ 20ہزار روپے موبا ئل فون اور دیگر سامان،چوہنگ کے علاقے میں جواد سے 30 ہزار روپے اور موبائل ،شیرا کوٹ میں عامر سے 20 ہزار روپے اور موبائل،گرین ٹاؤن میں اسلم سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل،نواب ٹاؤن میں کاشف سے 6 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم ملزموں نے نوانکوٹ سے سرفراز اور گارڈن ٹاؤن سے نعیم، مصری شاہ میں شمشاد اور فیکٹری ایریا سے افتخار کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔