یورپی خنزیر روس تباہ کرنا چاہتے

 یورپی خنزیر روس تباہ کرنا چاہتے

ماسکو(دنیا مانیٹرنگ ،اے ایف پی)روسی صدر پیوٹن نے یورپی رہنماؤں کو چھوٹے خنزیر قرار دے دیا۔۔۔

روسی جرنیلوں کی تقریب سے خطاب میں پیوٹن نے کہاکہ یہ یورپی خنزیر ماضی کا بدلہ لینے کے لیے روس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن روس کے خلاف تمام تباہ کُن منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ سب کو توقع تھی کہ روس ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔پیوٹن نے کہا کہ اگر مخالف فریق اور اس کے سرپرست مجوزہ امریکی امن منصوبے پر سنجیدہ نہ ہوئے تو روس اپنی تاریخی سرزمین کی آزادی طاقت سے حاصل کرلے گا۔دوسری جانب روس کے علاقے روسٹووف میں یوکرینی ڈرون حملوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، ایک حملے میں بندرگاہ میں موجود کارگو جہاز میں آگ بھڑک اٹھی ، جس میں عملے کے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ۔ باتیسک شہر میں ایک شہری ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ۔ ادھر امریکی اور روسی حکام رواں ہفتے میامی میں صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر نئے مذاکرات کے لیے ملاقات کریں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں