حقیقی مرد عورتوں کی باتوں میں نہیں بولتا، فضا علی کی یاسر نواز پر تنقید

حقیقی مرد عورتوں کی باتوں میں نہیں بولتا، فضا علی کی یاسر نواز پر تنقید

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و میزبان فضا علی نے اداکار و ہدایت کار یاسر نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی مرد کبھی عورتوں کی باتوں میں نہیں بولتا ۔

ندا یاسر حال ہی میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق اپنے ایک بیان کی وجہ فضا علی کی شدید تنقید کا نشانہ بنی تھیں جس کے بعد یاسر نواز میدان میں آئے اور کہا کہ فضا علی بلا وجہ ان کی اہلیہ کو نشانہ بنا رہی ہیں۔اب فضا علی نے ایک بار پھر یاسر نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک حقیقی مرد کبھی کسی عورت پر حملہ نہیں کرتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں