وقت کا کرب اور ذمہ داری میری طاقت بنی:حدیقہ کیانی
لاہور (آئی این پی)گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے دکھوں اور ذمہ داریوں کو اپنی طاقت قرار دیا ہے ۔
ایک انٹرویو کے دوران حدیقہ نے بتایا کہ سوائے ڈراموں کی عکس بندی کے وہ روتی نہیں ہیں اور اس کے پیچھے ایک بہت بڑی وجہ چھپی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ انتقال سے پہلے 17 سال بستر پر رہی تھیں۔ تب انہیں یہ سیکھنے کو ملا کہ کتنی مشکلات کے باوجود انسان کو مضبوط رہنا پڑتا ہے ۔ جب آپ کو اپنی ماں کو بیٹی کی طرح پالنا پڑے ، تو آپ خود بخود مضبوط بن جاتے ہیں۔ حدیقہ کا ماننا ہے کہ ان 17 سالوں میں انہوں نے اپنی والدہ کی دن رات خدمت کی اور کبھی بھی اپنی جذباتی کمزوری ظاہر نہیں کی۔ اس وقت کا کرب اور ذمہ داری ان کی طاقت بن گئی ہے ۔