دل کر رہا وزیراعلیٰ بہار کے کان کے نیچے 2لگاؤں:ثنا خان
ممبئی (آئی این پی)اسلام کی خاطر فلموں سے کنارہ کشی کرنے والی بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان نے بھارتی مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کے واقعے اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف آواز اٹھا دی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ویڈیو دیکھ کر اس قدر غصہ آرہا تھا کہ دل کر رہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے کان کے نیچے 2 لگاؤں۔انہوں نے کہا کہ کیا ان کے گھر میں ماں بہن نہیں ہیں؟ شیم لیس۔ مجھے لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ بہار کو عوامی سطح پر معافی مانگنی چاہیے ۔