پاکستان کی رکن اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی فیفا میں تقرری

پاکستان کی رکن اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی فیفا میں تقرری

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا۔۔۔

پاکستان کی ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں تقرری کردی گئی۔ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی تقرری پاکستان کے لیے سفارتی اور کھیلوں کے میدان میں ایک اہم پیشرفت ہے ۔ سیدہ آمنہ بتول اس وقت تک فیفا کی مختلف کمیٹیوں میں پاکستان کی واحد نمائندہ ہیں۔تاریخی تقرری فیفا کی جانب سے پاکستان کی ادارہ جاتی سمت پر اعتماد کی تجدید، عالمی فٹ بال گورننس میں پاکستان کے مثبت و تعمیری کردار کے اعتراف کی علامت ہے ۔تقرری موجودہ حکومت کی فٹبال کے لیے مسلسل اور سنجیدہ کوششوں کا واضح ثمر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں