آسٹریلیا :یہود مخالف تعصب ختم کرنے کیلئے اقدامات کا اعلان

آسٹریلیا :یہود مخالف تعصب ختم کرنے کیلئے اقدامات کا اعلان

شدت پسند واعظوں،نفرت پھیلانے والوں کے ویزے منسوخ کئے جائینگے سڈنی میں پرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 7افراد گرفتار

سڈنی،کینبرا(اے ایف پی) آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے بونڈائی بیچ حملے کے بعد انتہا پسندی کے خاتمے کا عزم کیا ہے ۔انہوں نے سماج سے یہود مخالف تعصب ختم کرنے کیلئے وسیع اقدامات کا اعلان کیا۔ حکومتی اقدامات میں شدت پسند واعظوں ، نفرت پھیلانے والوں کے ویزے منسوخ اور نسل پرستی پر وفاقی جرم کا نفاذ شامل ہے ۔ دوسری جانب آسٹریلوی پولیس نے سڈنی میں دو گاڑیاں روک کر سات افراد کو گرفتار کیا، کیونکہ پولیس کو اطلاعات موصول ہوئیں کہ ملزم ممکنہ طور پر پرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے واضح کیا کہ اس گرفتاری کا براہِ راست تعلق حالیہ بیچ حملے سے ابھی تک نہیں پایا گیا۔علاوہ ازیں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی ساحل پر نئے سال کی رات کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔اتوار کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعدیہ فیصلہ مقامی کونسل کے مشورے سے کیا گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں