امریکی فوج کی بحرالکاہل میں کارروائی، 4افراد ہلاک
واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی فوج نے بحرالکاہل میں منشیات سمگلنگ کے خلاف تازہ کارروائی میں چار مشتبہ افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔۔۔
امریکی سدرن کمان کے مطابق مشرقی بحرالکاہل میں ایک ایسے جہاز کو نشانہ بنایا گیا جو نامزد دہشت گرد تنظیم کے زیر استعمال تھا اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تھا۔واضح رہے ستمبر سے جاری اس متنازعہ مہم میں ہلاکتوں کی تعداد 99 ہو چکی ہے ۔