غزہ :مسلسل بارشیں،شدید سردی ، 17افراد جاں بحق

 غزہ :مسلسل بارشیں،شدید  سردی ، 17افراد جاں بحق

غزہ،لندن (اے ایف پی ،دنیا مانیٹرنگ) غزہ میں مسلسل بارش سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث بے گھر افراد کو پناہ دینے والے عارضی مراکز میں سے 90 فیصد پانی میں ڈوب چکے ۔۔

۔ شدید سردی کے نتیجے میں اب تک 17 شہری جاں بحق ہو چکے جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔یونیسف کا کہنا تھا کئی دنوں سے جاری شدید بارش کے بعد بے گھر ہو جانے والے خاندانوں کو اپنے بچوں کو گرم اور خشک رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،لاکھوں بچے اب جان لیوا بیماریوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اموات سے بچا جا سکتا تھا،جانی نقصان کا ذمہ دار اسرائیل ہے ، یہ تباہی صرف خراب موسم کا نتیجہ نہیں بلکہ اسرائیل کی طرف سے جاری پابندیوں اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت کیلئے ضروری سامان کی ترسیل روکنے کی پالیسی کا نتیجہ ہے ۔ برطانیہ میں فلسطین حامی آٹھ گرفتار کارکن ضمانت نہ ملنے اور ناروا سلوک کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال پر ہیں۔ بعض قیدی 47 روز سے بغیر خوراک کے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں