پوپ لیو کا اے آئی کے فوجی استعمال پر شدید تشویش کا اظہار
ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)کیتھو لک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے فوجی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی اور ۔۔۔
موت کے فیصلے مشینوں کے سپرد کرنا تہذیب کے بنیادی اصولوں سے غداری ہے ۔انہوں نے مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور جوہری طاقت کے تصور کو بھی غیر عقلی قرار دیا۔ عالمی یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور جنگی مقاصد کے لیے اے آئی کے استعمال نے مسلح تنازعات کو مزید ہولناک بنا دیا ہے ۔ پوپ نے سیاسی و عسکری قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داری سے بچنے کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔