سائنسدانوں نے پہلی بار چاند پر غار دریافت کرلی

سائنسدانوں نے پہلی بار چاند پر غار دریافت کرلی

روم(دنیا مانیٹرنگ)سائنسدانوں نے پہلی بار چاند پر غار دریافت کر لی اور اسے رہائش کے قابل قرار دیدیا ۔

 برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو چاند کی سطح کے نیچے 100 میٹر کی گہرائی پر قابل رسائی غار کے ثبوت ملے ہیں ۔محققین کے مطابق یہ زیر زمین موجود سینکڑوں غیر دریافت پوشیدہ غاروں میں سے صرف ایک ہے جو زمین سے کھلی آنکھ سے نظر آتے ہیں۔خلا میں سفر کرنے والی پہلی برطانوی خلا باز ہیلن شرمن نے بتایا کہ نئے دریافتہونے والے غار رہائش کے لیے اچھی جگہ لگ رہے تھے ۔ انسان ممکنہ طور پر 20، 30 برس میں چاند کے غار میں گھر بناکر رہ سکتا ہے ۔ نیچر آسٹرونومی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ غار اپولو 11 کی لینڈنگ سائٹ سے 400 کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے ، یہ وہی مقام ہے جہاں نیل آرم اسٹرانگ اور بز ایلڈرین 55 سال قبل اترے تھے ۔اٹلی کی یونیورسٹی آف ٹرینٹو میں لورینزو بروزون اور لیونارڈو کیرر نے غار کو ریڈار کا استعمال کرتے اس وقت دریافت کیا جب وہ چٹانی میدان میں گڑھے میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے ۔سائنسدانوں کے مطابق اس تحقیق سے مستقبل میں مریخ پر غاروں کی تلاش میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں