فیروز خان کا بچوں کی کسٹڈی سے انکار ، علیزے کا دعویٰ
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار فیروز خان کی پہلی اہلیہ علیزے سلطان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروز نے بچوں کی کسٹڈی سے انکار کردیا ہے ۔ علیزے سلطان نے دونوں بچوں کی مکمل کسٹڈی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے۔۔۔
علیزے سلطان نے بچوں کی کسٹڈی کے حصول کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔ اس سے قبل، علیزے سلطان نے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو پوری زندگی ایسے حالات میں نہیں چھوڑ سکتیں کیوں کہ ان کے فیصلے میں بچوں کی فلاح وبہبود نے اہم کردار ادا کیا، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے ایک زہریلے ، غیر صحت مند اور پرتشدد ماحول میں پرورش پائیں۔ ایک کمنٹ میں علیزے سلطان نے لکھا ہے کہ ‘وہ کسٹڈی نہیں چاہتا، میں نے دو بار کوشش کی ہے لیکن اس نے دونوں بچوں کو رکھنے سے انکار کر دیا۔